خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے لڑکے کو گھوڑا تحفے میں دیکر اس کی خواہش پوری کردی ۔

خلیج اردو: دبئی پولیس نے ایک اماراتی بچے کو گھوڑا تحفے میں دیا ہے۔ 11 سالہ منا ابراہیم احمد عبداللہ ، جو کہ پڑھائی میں بہترین ہے ، ہمیشہ سے گھوڑے کا مالک بننا چاہتا تھا۔

لڑکے کی ماں نے پولیس سے رابطہ کیا اور اپنی خواہش ان تک پہنچائی۔ اس نے انہیں بتایا کہ اسکی تعلیمی کارکردگی شاندار ہے اور گھوڑا پالنا اس کی خواہش ہے۔

پولیس نے لڑکے ، اس کے بھائی اور والد کو اپنے اصطبل پر مدعو کیا اور انہیں دورے کا موقع دیا۔ دورے کے اختتام پر ، پولیس نے لڑکے کو ایک گھوڑا اس شرط کے تحت تحفے میں دیا کہ وہ اپنی پڑھائی میں شاندار کارکردگی جاری رکھے گا۔

اس بات کو یقینی بنانے کے بعد کہ لڑکے کے پاس گھوڑے کی دیکھ بھال کے ذرائع ہیں، پولیس نے گھوڑے کی ملکیت چھوٹے لڑکے کے نام منتقل کر دی ہے اور اسے گھوڑوں کی دیکھ بھال کی تربیت بھی دی ۔

لڑکے کے والد ابراہیم احمد نے پولیس کے اس فراخدلانہ اقدام پر شکریہ ادا کیا جو انکے خاندان کیلئے خوشی کا باعث بنا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button