خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی کے سانتا کلازز10 دسمبر کو سانتا رن ریس میں بھرپور حصہ لینگے

خلیج اردو: دبئی کا سب سے پُرجوش اورمزیدار سالانہ ایونٹ، سانتا رن 10 دسمبر کو اپنے چوتھے ایڈیشن کے ساتھ واپس آئے گا۔ سانتا کے ملبوسات میں ملبوس، شرکاء دبئی فیسٹیول سٹی سے ریس کیلئے صبح 9 بجے روانہ ہوں گے۔

دبئی اسپورٹس کونسل کے تعاون سے ریس ایم ای کے زیر اہتمام، سانتا رن 1km، 2.5km اور 5km دوڑ کے تین فاصلے پیش کرتا ہے –

یہ دوڑ دبئی فیسٹیول سٹی پرومینیڈ سے شروع ہوگی جو دبئی کریک اور سٹی اسکائی لائن کو دیکھ کر فیسٹیو مارکیٹ پر ختم ہوگی۔

رجسٹرڈ رنرز کو سانتا ٹوپی اور داڑھی کے ساتھ مفت سانتا ٹی شرٹ ملے گی۔ شرکاء کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ تخلیقی بنیں اور اپنے سانتا کے ملبوسات میں آئیں اور بہترین ملبوس سانتا انعامات جیتنے کا موقع حاصل کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button