خلیجی خبریں

دبئی میں اگلے سال سے بغیر ڈرائیور کی گاڑیوں کیلئے ضوابط جاری ہوں گے

خلیج اردو
28 اکتوبر 2021
دبئی : دبئی وہ پہلا ملک بننے جارہا ہے جو خودکار چلنے والی گاڑیوں کیلئے ضوابط جاری کرے گا۔ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے ایک سینئر اہلکار نے بدھ کے روز کہا ہے کہ دبئی ان گاڑیوں کے تجارتی استعمال کیلئے ضوابط جاری کرنے والا پہلا شہر بنے گا۔

اس سال اپریل میں آر ٹی اے نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے مطابق امریکہ کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی کروز جو جنرل موٹر کی ماتحت کمپنی ہے ، کے ساتھ 4,000 ٹیکسی کاروں کیلئے معاہدہ کیا۔ گاڑیوں کا پہلا کافی دبئی کی سڑکوں پر 2023 میں موجود ہوگا۔

آر ٹی اے میں پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی کے سی ای او احمد بہروزیان کا کہنا ہے کہ کچھ مہینے پہلے ہم نے کروز کے ساتھ پندرہ سالوں کا معاہدہ کیا ہے جو دوہزار تئیس تک دبئی کو خودکار ٹیکسیاں فراہم کرے گا۔ ابتدا میں یہ چھوٹے پیمانے پر ہوگا لیکن بعد میں ہم اسے ہزار ٹیکسیوں تک پہنچائیں گے۔

2023 تک دبئی کے ایک سرکاری ادارے کے طور پر یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ایسے ضابطے متعارف کرائیں جو ان گاڑیوں کو یہاں کام کرنے کی اجازت دیں۔ یہ ہماری طرف سے کمٹمنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کروز کی طرح کمپنیاں دبئی کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہے کیونکہ دیگر شہروں کے مقابلے میں ہم کافی تیز ہیں۔ ہم اس سے پہلے خودکار گاڑیوں کیلئے ٹرائل کررہے ہیں۔

اگلا مرحلہ یہ ہے کہ ہم اس کے کاروباری مقاصد کیلئے ضوابط جاری کریں۔ ہم اس کیلئے دبئی کی قانون سازی اتھارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور دبئی پولیس اور دیگر شراکت داروں سے رابطے میں ہیں۔

بہروزیان دبئی ورلڈ کانگرس برائے خودکار ڈرائیونگ ٹرانسپورٹ کے سائیڈلائن پر ہونے والے کانفرنس میں بات کررہا تھا جو دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں بدھ کے روز منعقد ہوئی تھی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button