خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی: کپڑوں پر ہونیوالے جھگڑے میں پڑوسی کو چھرا گھونپنے پر خاتون کو 3 سال قید کی سزا

خلیج اردو: دبئی کی فوجداری عدالت نے ایک 43 سالہ خاتون کو اپنے پڑوسی کو چھرا گھونپنے کے جرم میں تین ماہ قید اور اس کے بعد ملک بدری کی سزا سنائی ہے۔

پولیس رپورٹس کے مطابق 43 سالہ پڑوسی نے ملزمہ کو تھپڑ مارا تھا جس پر اس نے اپنے بچاؤ کی خاطر اس پر چاقو کا وار کیا۔ متاثرہ شخص کو ہسپتال لے جایا گیا ، جہاں اس کی سرجری ہوئی اور وہ بچ گیا۔

متاثرہ نے بعد میں استغاثہ کو بتایا کہ وہ ملزم کے اپارٹمنٹ میں اپنے کپڑے لینے کے لیے گیا تھا ، جو اس نے اپنے کمرے کی بالکونی میں خشک کرنے کے لیے لٹکائے تھے۔ تاہم ، خاتون نے اسے اندر جانے سے روک دیا اور ان کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا جس کے نتیجے میں اس نے خاتون کو دھکا دے دیا۔

ایک پڑوسی نے گواہی دی کہ اس نے دونوں افراد کے درمیان زبانی بحث سنی تھی اور دیکھا کہ متاثرہ نے ملزم کو تھپڑ مارا ہے ، اس لیے اس نے جھگڑا توڑنے کے لیے مداخلت کی۔

اس وقت وہ کوریڈور میں متاثرہ سے بات کر رہا تھا ، لیکن، ناراض خاتون اپنے اپارٹمنٹ میں گئی اور وہاں سے چاقو لے کر واپس آگئی اور ہمسایہ کو اپنے فلیٹ پر واپس جانے سے پہلے وار کرکے زخمی کر دیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button