خلیجی خبریں

مصر میں شدت پسندوں کے حملے میں 11 فوجی ہلاک ہوگئے

خلیج اردو: مصر کے جزیرہ نما سینا کے علاقے میں شدت پسندوں کے حملے میں 11 مصری فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصری فوج کی جانب سے سینا کے علاقے میں 11 فوجیوں کی ہلاکت اور 5 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

مصری فوج کے مطابق سینا کے علاقے میں نہر سوئز کے قریب شدت پسندوں کا حملہ ناکام بنانے کے لیے آپریشن کیا گیا، شدت پسند نہر سوئز کو بند کرنا چاہتے تھے، کارروائی کے دوران 11 فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

مصری فوج کا کہنا ہے کہ حملے میں تکفیری جماعت کے مسلح دہشتگرد ملوث ہیں، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور ان کا پیچھا کیا جارہا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button