خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

اماراتی ایئر لائن اب اپنے تمام مسافروں کے کورونا ریکارڈ کی ڈیجیٹل تصدیق کریگی۔

خلیج اُردو: کورونا وائرس کے اثرات کے بعد امارات میں ٹریول انڈسٹری کو بحال کرنے کی ایک کاوش میں ایمریٹس ایئر لائن نے اپنے مسافروں کے طبی ریکارڈ کی تصدیق کا ڈیجیٹل طریقہ اختیار کرنے کے لیے دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹی سے منظورشدہ لیبارٹریوں کے آئی ٹی سسٹم کو امارات ائیرلائن کی ریزرویشن اور چیک ان سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔اس سسٹم کے تحت ایئرلائن اپنے مسافروں کی کورونا وائرس سے متعلق کسی انفیکشن اور ویکسی نیشن سے متعلق معلومات کی تصدیق کر سکے گی۔ امارات ائیر لائن کی جانب سے جمعرات کو واضح کیا گیا ہے کہ اس منصوبے پر فوری طور پرعملدراآمد کیا جائیگا۔

امارات کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید المکتوم اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عود القطبی نے اس معاہدے پردستخط کیے ہیں۔شیخ احمد المکتوم نے کہا ہے کہ دبئی ایئر ٹرانسپورٹ کا معروف عالمی مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ ای گورنمنٹ سروسز کے شعبے میں دنیا کے ترقی یافتہ شہروں میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق میڈیکل ریکارڈ کی ڈیجیٹل تصدیق نافذ کرنے کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانا بہترین اقدام ہے، اس سے دبئی ایئرپورٹ پر بھی کورونا
انفیکشن یا ویکسی نیشن کی تصدیق ممکن ہو جائیگی۔

اس اقدام کے بعد یہاں سے روانہ ہونے والے مسافروں کے لیے دنیا بھر میں کہیں بھی ان کی منزل پر کورونا وائرس سے متعلق عائد داخلی تقاضوں کی تعمیل میں زبردست بہتری آئے گی۔متحدہ عرب امارات میں اب تک مجموعی طور پرکورونا ویکسین کی خوراک کے طور پر58 لاکھ 46 ہزار 36 انجکشن لگا دئیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ تازہ ترین اعدادوشمار کا مطابق متحدہ عرب امارات میں اب تک 59.11 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین مل چکی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button