خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

اماراتی ڈاکٹر آئی ایچ ایف کی پہلی عرب خاتون صدر منتخب

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے عالمی سطح پر شعبہ صحت میں ایک اور کامیابی حاصل کی ہے،ڈی ایچ اے کے لطیفہ اسپتال برائے زچہ بچہ کی سی ای او اماراتی ڈاکٹرمنى تهلك کو انٹرنیشنل اسپتال فیڈریشن(آئی ایچ ایف) کی صدر منتخب کرلیاگیا ہے۔ اس باوقار عہدے پر فائزہونے والی وہ پہلی عرب خاتون ہیں جو کہ یونین کی تاریخ میں سب سے بڑا بین الاقوامی عہدہ ہے۔ آئی ایچ ایف گورننگ کونسل نے ڈاکٹر تهلك کو آئی ایچ ایف کا نیا صدر مقرر کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔اس سے پہلے وہ آئی ایچ ایف کے خزانچی کے عہدے پر فائز تھیں۔انہوں نے آئی ایچ ایف کی دوسالہ صدارت کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اس تاریخی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے، ڈاکٹر تهلك نے کہاکہ وہ اس اعزاز پر اپنی دانشمند قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہیں جنہوں نے ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اماراتی خواتین مختلف شعبوں میں اعلی عہدوں پر فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ملک نے تمام شعبوں خصوصاً میڈیکل کے شعبے میں اماراتی خواتین کو ترقی اور آگے بڑھنے کے بہت زیادہ مواقع فراہم کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی نہ صرف اماراتی خواتین کی ترقی کو اجاگر کرتی ہے بلکہ متحدہ عرب امارات میں صحت کے شعبے کے استحکام کوبھی ظاہر کرتی ہے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فرائض کو پوری لگن کے ساتھ انجام دیں گی اور وہ اسے ایک اہم موقع سمجھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں آئی ایچ ایف کے ساتھ کام کرنے سے انہں وسیع تجربہ حاصل ہوا ہے اور اب انہیں متحدہ عرب امارات میں ہسپتالوں کی کامیابیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا موقع ملا ہے۔ دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے ڈائریکٹر جنرل عوض الكتبي نے ڈاکٹرمنى تهلك کو اس اہم اور تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ایک ترقی یافتہ ملک کے مقام اور اماراتی خواتین کے کردار کی عکاسی کرتی ہے۔ الکتبی نے مزید کہا کہ اماراتی خواتین ہمیشہ تمام شعبوں خاص طور پر طبی شعبے میں کامیاب رہی ہیں اور ان کا ملک کی ترقی اور خوشحالی میں بہت بڑا کردار ہے۔ اس سے کچھ روز قبل انٹرنیشنل فیڈریشن آف اوبسٹریٹرکس اینڈ گائناکالوجی (ایف آئی جی او) نے لطیفہ ہسپتال برائے زچہ بچہ کی سی ای او ڈاکٹرمنى تهلك کو ایف آئی جی او کی ریجنل ٹرسٹی برائے افریقہ – مشرقی بحیرہ روم 2021-2023 کے عہدے کے لیے منتخب کیا تھا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button