خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ای آر سی کی شام کیلئے کووڈ 19 ویکسین اور غذائی امداد روانہ

خلیج اردو: کووڈ 19 کی عالمی وباء سے دنیا بھر میں نمٹنے کیلئے متحدہ عرب امارات کے فریم ورک کے تحت امارات ہلال احمر نے شام کی ہلال احمر تنظیم کے تعاون سے شامی عوام کیلئے کووڈ 19 ویکسین کی طبی امدادی کھیپ بھجوادی۔

اس امدادی کھیپ کا مقصد وہاں صف اول کے میڈیکل ورکرز ، معمر افراد ، شدید امراض میں مبتلا لوگوں اور مہاجر کیمپوں میں مقیم دربدر ہونے والوں کی مدد کرنا ہے۔

ای آر سی نے شام کی ہلال احمر تنظیم کے تعاون سے ماہ رمضان سے قبل شامی عوام کی ضروریات پورا کرنے کیلئے غذائی امداد بھی عطیہ کی ہے ۔ امارات کی طبی امداد سے شام کے صحت شعبہ کی معاونت کے ساتھ وہاں اس وائرس وباء کی روک تھام ہوگی اور اس کے منفی اثرات بھی محدود ہونگے۔

اس سے قبل ای آر سی نے شام کی ہلال احمر تنظیم کے تعاون سے شام کو 2ء97 ٹن طبی امداد بھجوا رکھی ہے جس میں میڈیکل سپلائز ، حفاظتی لباس ، ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں اور جن سے وہاں طبی ٹیموں اور فرنٹ لائن ورکرز کی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button