خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

اتحاد ائر ویز نے ہوم چیک ان سروس کا آغاز کردیا

خلیج اردو: اتحاد ایئر ویز نے مسافروں کے لئے ان کے سازو سامان کی بحفاظت منتقلی، نشستوں کے انتخاب، بورڈنگ پاسز کے حصول اور ابوظہبی میں ان کی رہائش گاہوں سے سامان کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لئے دناٹا کی ڈی یو بی زیڈ کے ساتھ شراکت داری کی ہے ۔ اس کے تحت اب ایئر لائن کے میڈیکل پارٹنر لائف ڈی ایکس کے ذریعے کووڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ بھی کرایا جاسکتا ہے ۔ خدمات حاصل کرنے کے لئے مسافروں کو اپنی پرواز سے سات گھنٹے پہلے etihad.com/homecheckin پر آںے کی ضرورت ہوگی۔ چیک ان ایجنٹ مقررہ وقت پر صبح 8 بجے سے رات 8 بجے کے درمیان مطلوبہ جگہ پر پہنچ جائیں گے، جوسفری دستاویزات کی جانچ پڑتال اور چیک ان کا عمل مکمل کرکے آپ کا سامان لے گا۔ نشستوں کا انتخاب بھی اسی وقت کیا جاسکتا ہے اور ضرورت پڑنے پر اضافی سامان الاؤنس بھی لیا جاسکتا ہے۔ اپنی پرواز میں جلد سوار اور اپنا سامان پہلے وصول کرنے کے خواہشمند مسافر اضافی فیس ادا کرکے ترجیحی بورڈنگ اور ترجیحی بیگ ٹیگز کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ ابوظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گھر پر چیک ان سروس حاصل کرنے والے تمام نان ٹرانزٹ مسافر قطار میں کھڑے ہوئے بغیر سامان حاصل کرسکتے ہیں جو اپنا سامان بیگیج بیلٹ کے مقام سے لے سکتے ہیں۔ اتحاد ایئر ویز کے گلوبل ایئرپورٹ نیٹ ورک اینڈ کارگو آپریشنز کے نائب صدر جان رائٹ کا کہنا ہے کہ اتحاد سفر کے تجربے کو مسلسل بہتر بنانا چاہتا ہے اور اس تازہ اقدام سے ایئر لائن اپنے مسافروں کو زیادہ آسان سفری سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر کوڈ کی وبا کے دوران ہوم چیک ان سروس ہوائی اڈے پر انسانی میل جول کو محدود کرتی ہے کیونکہ مسافر براہ راست امیگریشن کرواتے ہوئے ہوائی اڈے پر لمبی لائنوں سے بچ سکتے ہیں۔ ڈی یو بی زیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر أبو فرج نے کہا کہ ہمیں ابوظہبی میں مسافروں کو ہوم چیک ان خدمات کی پیش کش کے لئے اتحاد کے ساتھ شراکت میں بہت خوشی ہے۔ جدید خدمات ذہنی سکون کے ساتھ تیز رفتار نقل و حرکت فراہم کرے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button