خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ایکسپوژر نے فری لانس فوٹو جرنلسٹس انعام کیلئے انٹریز کی وصولی شروع کردی

خلیج اردو: شارجہ حکومت کے میڈیا بیورو کی طرف سے سالانہ بنیادوں پر منعقد کیئے جانے والے ایکسپوژر انٹرنیشنل فوٹوگرافی فیسٹول نے ” انڈیپینڈنٹ فوٹو جرنلسٹ ایوارڈ ” (آئی ایف پی اے ) کیلئے یکم اگست سے 30 نومبر 2021 تک انٹریز وصول کرنے کا اعلان کردیا – اس میلے کے مرکزی حاضرین میں فری لانس فوٹو جرنلسٹس شامل ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں تصاویر بنائی ہوں اور نیوز سٹوریز میں شامل ہوئے ہوں ، انہوں نے رائے عامہ پر اثر انداز ہونے والے عالمی امور کے بارے میں آگہی پیدا کی ہو – اس ایوارڈ کو تین درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ان میں نیوز جرنلزم جن میں بریکنگ نیوز ، ماحولیاتی صحافت جس میں ماحولیاتی مسائل اور تبدیلیوں پر توجہ دی گئی ہو اور سلوشنز جرنلزم جس میں موجودہ حالات کے بارے میں فوری ردعمل پر توجہ مرکوز کی گئی ہو اور وہ مشکل موضوعات کا بااثر حل تلاش کرنے میں معاون ہوں ۔ اس مقابلے میں شرکت کیلئے ہر فوٹو گرافر کو کم از کم پانچ اور زیادہ سے زیادہ بارہ فوٹوز دینا ہونگے – اس ایوارڈ کیلئے رجسٹریشن کو مفت رکھا گیا ہے اور 18 سال سے زائد عمر والے کسی بھی قومیت کے فوٹو گرافر اس میں شامل ہوسکتے ہیں تاہم انہیں موقر مقامی یا عالمی پریس کارڈ کا حامل بھی ہونا چاہیئے – اس مقابلے میں پہلا انعام 15 ہزار ڈالرز کا ہے جبکہ انعام جیتنے والے کو اس عالمی میلے کے آئیندہ ایڈیشن میں اپنا پیشہ ورانہ کام پیش کرنے کیلئے خصوصی جگہ بھی دی جائے گی ۔ دوسرے نمبر پر آنے والے کو میلے میں اپنا کام پیش کرنے کی خصوصٰ جگہ دی جائے گی –

ایکسپوژر انٹرنیشنل فوٹوگرافی فیسٹول نے امیچور اور پیشہ ور فوٹوگرافرز کو اس میں شرکت کی دعوت دی ہے جبکہ میلے میں دنیا بھر سے انٹریز کو منگوایا گیا ہے ۔ میلے کیلئے دیگر جن کیٹگریز کو دعوت دی گئی ہے ان میں آرکیٹیکچرل فوٹوگرافی ، ایرئیل اینڈ ڈرون فوٹوگرافی ، لینڈسکیپ فوٹوگرافی ، فوٹوجرنلزم ، پورٹریٹ فوٹوگرافی ، ٹریول فوٹوگرافی ، شارٹ فلم کیٹیگری ، وائلڈ لائف فوٹوگرافی ، چلڈرن فوٹو گرافی (18 سال سے کم عمر والوں کیلئے ) اور شارجہ حکومت کے ملازمین کی کیٹگری شامل ہیں – اس ایوارڈ کے ذریعے ایکسپوژر نے لائٹ فوٹوگرافرز پر بھی توجہ دی ہے جن کا کام مختلف انسانی اور ماحولیاتی موضوعات پر ویژول سٹوریز کے ذریعے روشنی ڈالنا ہے ، ایسا کام جس سے آگہی بڑھے ، لوگوں پر توجہ مرکوز کرائے ، روایات اور اقدار کو پیش کرے ، لینڈسکیپ والا اور نمایاں آرکیٹیکچرل ڈیزائنز کا اظہار کرائے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button