خلیجی خبریں

خانہ کعبہ سے متعلق وائرل ویڈیو جعلی ہے،سعودی حکام نے وضاحت جاری کردی

خلیج اردو

ریاض: خانہ کعبہ میں برفباری کی ویڈیو وائرل ہونے پر سعودی حکام نے وضاحت کرنا کردی ۔ حکام نے ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہےکہ یہ مسجد الحرام میں پہلی بار برفباری کی ویڈیو ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور بغیر کسی کے تحقیق کے اسے بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آگے پھیلایا گیااور اس پر طرح طرح کے تبصرے کئے گئے۔

سعودی میٹرولوجیکل سینٹر نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خانہ کعبہ میں برفباری کی ویڈیو میں صداقت نہیں اور جعلی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button