خلیجی خبریں

کویت میں پہلی اے آئی نیوز اینکر متعارف کردی گئی

خلیج اردو: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو زندگی کے مختلف شعبوں میں استعمال کیا جا رہا ہے اور چین اور بھارت سمیت کئی ممالک میں اس ٹیکنالوجی کو میڈیا اداروں میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

اب اس فہرست میں عرب ملک کویت کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔

کویت کے ایک میڈیا ادارے نے اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی ورچوئل اینکر کو متعارف کرایا ہے۔

کویت نیوز ویب سائٹ کی جانب سے Fedha نامی اس نیوز اینکر کی جھلک ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو میں پیش کی گئی۔

اس ویڈیو میں ایک خاتون یہ کہتی ہے کہ ‘میں Fedha کویت کی پہلی اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی اینکر ہوں، آپ کونسی خبروں کو ترجیح دیتے ہیں، ہم آپ کی رائے سننا چاہتے ہیں’

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button