خلیجی خبریں

سعودی لڑکیوں کے لیے پہلے شوٹنگ تربیتی کورس کا انعقاد

خلیج اردو: سعودی شوٹنگ فیڈریشن نے بین الاقوامی شوٹنگ آرگنائزیشن کے تعاون سے پہلے شوٹنگ تربیتی کورس کا انعقاد کیا جس میں سعودی لڑکیوں نے پہلی بار شرکت کی ہے۔

الاخباریہ چینل نے ایک رپورٹ اور وڈیو جاری کی ہے جس میں سعودی لڑکیوں اور لڑکوں کو شوٹنگ کی تربیت لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

بین الاقوامی ماہرین کے زیر نگرانی تربیت حاصل کرنے والی لڑکیوں کی نگرانی کرنے والی ایک انسٹرکٹر نے کہا کہ سعودی لڑکیاں شوٹنگ میں دلچسپی لے رہی ہیں۔

الاخباریہ چینل کی طرف سے جاری کردہ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ہال میں ٹرینرز سعودی لڑکیوں اور لڑکوں کو شوٹنگ کے حوالے سے معلومات فراہم کررہے ہیں۔
اس موقع پر لڑکیوں اور لڑکوں کو شوٹنگ کی مشقیں بھی کرائی جا رہی ہیں جس میں لڑکیوں نے خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button