خلیجی خبریںعالمی خبریں

گیارہ ملین سعودی ریال کے غبن میں ملوث پانچ سعودی باشندے گرفتار

خلیج اردو: سعودی پولیس نے پانچ شہریوں کو گرفتار کرلیا جو مبینہ طور پر 11.8 ملین سعودی ریال کے فراڈ کے معاملات میں ملوث تھے اور یہ رقم ریاست کے باہر منتقل کردی تھی۔

ریاض پولیس کے معاون ترجمان میجر خالد الکریدیس نے مزید بتایا کہ مشتبہ افراد جنکی عمریں 30 اور 40 کے درمیان تھیں انہوں نے یہ رقم سعودی عرب سے باہر ایک عرب شہری کو منتقل کی تھی۔

ملزمان نے جعلی الیکٹرانک پلیٹ فارم تشکیل دیئے تھے جس میں ٹریڈ مارک کے نام شامل تھے جو سوشل میڈیا پر غیر قانونی طور پر فروخت کیے گئے تھے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ، عہدیدار نے بتایا ، انہوں نے ان کا استعمال 120 جعلی کاروائیاں کرنے کے لئے کیا جس کے تحت انہوں نے مجموعی طور پر 11.8 ملین ریال کی مالیت کا فراڈ کیا جس کو انہوں نے ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم چھٹے ساتھی کی حوالگی کے لئے گرفتاری کا وارنٹ جاری کرنے کے لئے قانونی طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

پانچ دیگر افراد زیر حراست ہیں اور انہیں سرکاری وکیل کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button