خلیجی خبریںپاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دوبئی میں قائم پاکستانی قونصل خانے کا دورہ

خلیج اردو: پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آج دوبئی میں قائم پاکستانی قونصل خانے کا دورہ کیا جہاں پہنچنے پر دوبئی میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی اور قونصل خانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

قونصل جنرل دبئی احمد امجد علی نے قونصل خانے کی کارکردگی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قونصل خانے نے کرونا وبا کے دوران وطن واپسی کے منتظر 58،500 پاکستانیوں کو وطن واپس بھجوایا – 4600 ایسے پاکستانی جن کے پاس ملازمت ختم ہونے کے باعث وسائل نہیں تھے ان کے لیے ٹکٹس اور سفری اخراجات کا انتظام کیا – کرونا وبا کے دوران دبئی قونصل خانے نے 17500 راشن بیگز تقسیم کیے اور 359 میتیوں کو پاکستان بھجوانے کا بندوبست کیا

وزیر خارجہ نے، کرونا عالمی وبائی صورتحال میں، محدود وسائل کے باوجود دوبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی خیال رکھنے پر، قونصل جنرل اور ان کے عملے کو شاباش دی

دنیا بھر میں مقیم پاکستانی شہریوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل، ہماری حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے قونصل جنرل کو ہدایت کی کہ وہ اقتصادی سفارت کاری کو بروئے کار لاتے ہوئے، دوبئی کے موثر سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے بہترین مواقعوں سے روشناس کروائیں

وزیر خارجہ نے قونصل خانے میں موجود وزیٹر بک میں اپنے تاثرات بھی رقم کیے

وزیر خارجہ نے قونصل خانے کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور عوام الناس کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button