خلیجی خبریں

مسجد حرام میں ترجمہ کی سہولت سے غیر ملکی زائرات بے حد خوش

خلیج اردو: مسجد الحرام میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے آنے والے غیر عرب افراد کیلئے پانچ زبانوں میں ترجمہ کی سہولت فراہم کر رکھی ہے

مسجد حرام میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے آنے والے غیرعرب افراد کیلئے پانچ زبانوں میں ترجمہ کی سہولت فراہم کر رکھی ہے۔ نماز جمعہ کے بیان اور دیگر اہم مواقع پر عربی نہ سمجھنے والے براہ راست ترجمہ کی سہولت سے استفادہ کرتے ہیں۔

سعودیہ عرب کی ترجمہ کی ایجنسی جمعہ کے روز اپنی تمام تر توانیاں خرچ کرکے نمازیوں کیلئے خطبہ کو سمجھنا آسان بنا دیتی ہے۔ مسجد حرام میں ترجمہ کاؤنٹرز کے ذریعہ خواتین مترجم موجود ہیں جو مختلف زبانوں میں ترجمہ کرتی ہیں۔ مسجد می خواتین کے لئے مخصوص حصے میں خطبہ سننے کیلئے 500 سے زیادہ ہیڈ فون تقسیم کئے جاتے ہیں۔۔

مسجد حرام انتظامیہ کی خواتین نیوز کیڈر نے مسجد کی خواتین کیلئے مخصوص راہداریوں کا دورہ کرکے ترجمہ کی سہولت کا جائزہ لیا اور زائرات سے ان کے خیالات معلوم کئے۔

مسجد حرام میں عمرہ اور دیگر عبادات کیلئے آنے والی خواتین اس سہولت پر بے حد خوش نظرآئیں اور اس سروس کی تعریف کرتے ہوئے کہا زبانوں اور ترجمے پر توجہ دینے سے ہمارے لیے خطبات کو سمجھنا آسان ہو گیا اور ہمیں اپنے جائز سوالات کے جوابات بھی اپنی زبان میں مل جاتے ہیں۔

ترجمہ کی اس سہولت سے روئے زمین کے اس مقدس ترین مقام پر زبانیں اور رنگ مختلف بھلے مختلف ہوں لیکن سب کے دل اور روح ایک ہی جذبات سے لبریز ہوجاتے ہیں۔

خواتین نیوز کیڈر کی ٹیم سے بات کرتے ہوئے برطانیہ کی علیا محمد نے بتایا کہ الحرمین پلیٹ فارم سے جمعہ کا خطبہ انگریزی زبان میں سنا اور اس سے وہ روحانی سکون میسر آیا جس کو بیان نہیں کیا جاسکتا۔ انسانیت کی اس عظیم خدمت پر اللہ انتظامیہ کو بہترین اجر عطا فرمائیں۔

بھارت سے عمرہ کیلئے آنے والی عائشہ نے کہا میں کئی برس قبل بھی آئی تھی لیکن اس مرتبہ مختلف زبانوں میں ترجمہ کے ذریعہ خدمات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

نائیجیریا کی حاجن سعدیہ نے کہا ہم اب اپنی ضرورت کے سوالات کا جواب اپنی زبان میں حاصل کرسکتے ہیں۔ ترجمہ کے لئے خصوصی کاؤنٹر نے مجھے بے حد متاثر کیا ہے۔

انڈونیشیا سے آئی نوفی نے کہا اللہ کا شکر ہے اس نے ہمیں اپنے گھر کی زیارت کاموقع دیا۔ مترجم کی موجودگی نے ہمارا کام مزید آسان کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button