خلیجی خبریں

عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری : سہولیات اور اہم ہدایات جاری

خلیج اردو: خادم حرمین شریفین کی جانب سے حجاج کرام اور عمرہ زائرین کو ہر طرح کا آرام و سکون پہنچانے کے تمام وسائل بروئے کار لانے اور ہر طرح کی سہولیات اور بہترین بہم پہنچانے کے اہتمام اور تک ورد میں ہمہ تن مصروف ہے۔

مختلف شہروں میں جانے کی اجازت
سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ زائرین کی پریشانی کے پیش نظر عمرہ ویزے کی مدت 30 روزہ کردی گئی ہے اس دوران عمرہ ویزے پرآنے والے مملکت کے مختلف شہروں میں جاسکیں گے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ ویزہ پر آنے والوں کو30 روز تک مملکت میں قیام کی سہولت ہوگی۔

عمرہ زائرین میں پاکستانی دوسرے نمبر پر
دوسری جانب ایک رہورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اس سال عمرہ سیزن کے آغاز سے پیر 9 مئی 2022 تک پاکستان سے دو لاکھ ایک ہزار سے زائد عمرہ زائرین مسجد نبوی کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ پہنچے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عمرہ سیزن کے دوران بری، بحری اور فضائی راستوں سے مدینہ منورہ پہنچنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 15 لاکھ 42 ہزار 960 تک پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ 45سال سے زائد عمر افراد کو ایک معینہ مدت کے لیے بائیو میٹرک کارروائی سے مستثنیٰ کیا جاتا ہے جبکہ 12سے کم عمر بچوں کو پہلے ہی سے مستنی حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button