خلیجی خبریں

للہ کے گھر حاضری دینے کے خواہش مندوں کیلئے بڑی خوشخبری، تمام ممالک کے عازمین کو عمرہ ادائیگی کی اجازت مل گئی، 50 سال سے زائد عمر کے غیر ملکیوں کے عمرہ ادائیگی پر عائد پابندی بھی ختم

تمام ممالک کے عازمین کو عمرہ ادائیگی کی اجازت مل گئی، 50 سال سے زائد عمر کے غیر ملکیوں کے عمرہ ادائیگی پر عائد پابندی بھی ختم

اللہ کے گھر حاضری دینے کے خواہش مندوں کیلئے بڑی خوشخبری، تمام ممالک کے عازمین کو عمرہ ادائیگی کی اجازت مل گئی، 50 سال سے زائد عمر کے غیر ملکیوں کے عمرہ ادائیگی پر عائد پابندی بھی ختم۔ تفصیلات کے مطابق سعودی خبر رساں ادارے سعودی گیزٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے عمرہ ادائیگی کے خواہش مند غیر ملکی عازمین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی حکومت نے دنیا بھر سے عازمین کو سعودی عرب آمد کی اجازت دے دی ہے، جبکہ عمر کی حد کے حوالے سے عائد پابندی بھی نرمی کر دی گئی ہے۔ سعودی گیزٹ کی رپورٹ کے مطابق آئندہ سے 50 سال سے زائد عمر کے غیر ملکی عازمین کو عمرہ ادائیگی اور مسجد نبویﷺ کی زیارت کی اجازت ہو گی۔تاہم سعودی عرب آنے والے 18 سال سے کم عمر بچوں کو عمرہ ادائیگی کی تاحال اجازت نہیں دی گئی۔

دوسری جانب عرب نیوز کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے کرونا وائرس پھیلاو کو روکنے کیلئے عائد سفری پابندیوں میں نرمی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی حکومت نے آئندہ ماہ سے پوری دنیا سے مسافروں کو مملکت آمد کی اجازت دے دی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 4 دسمبر سے کرونا کی صرف ایک ڈوز لگوانے والے غیر ملکیوں کو بھی سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی، تاہم ایسے افراد کو مملکت میں داخل ہونے کے بعد 3 روز کا قرنطینہ بھی اختیار کرنا ہو گا۔

یہاں یاد رہے کہ سعودی حکومت نے 2 روز قبل پاکستان سمیت 6 ممالک پر کئی ماہ سے عائد سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی وزارت داخلہ کے حکام نے اعلان کیا کہ پاکستان، انڈونیشیا، بھارت، مصر، برازیل اور ویت نام کے شہریوں کو یکم دسمبر سے سعودی عرب براہ راست آمد کی اجازت ہو گی۔ سعودی حکومت نے براہ راست مملکت آنے والے غیر ملکیوں کیلئے شرائط بھی جاری کیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق یکم دسمبر سے پاکستان سمیت 6 ممالک سے براہ راست سعودی عرب آنے والے مسافروں کو سعودی حکومت کی منظور شدہ کرونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانا ہو گی، جبکہ سعودی عرب پہنچنے کے بعد 5 دن کے قرنطینہ میں بھی رہنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ مسافروں کو سعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے قبل کروائے گئے کرونا پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ بھی دکھانا ہو گی۔ واضح رہے کہ سعودی حکومت کے اس فیصلے کی وجہ سے ہزاروں ایسے سعودی اقامہ ہولڈرز پاکستانیوں کی سعودی عرب واپسی ممکن ہو گئی ہے، جو کئی ماہ قبل پاکستان آنے کے بعد دوبارہ سعودی عرب واپس جانے سے قاصر تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button