پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

پاکستان میں راہ مکہ پراجیکٹ کے تحت حج 2022 آپریشن کی آج رات سے شروعات

خلیج اردو: روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت حج 2022 آپریشن عملی طور پر آج رات سے شروع ہورہا ہے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق روڈ ٹو مکہ اقدام کے تحت اسلام آباد سے پہلی پرواز 6 جون کو علی الصبح 03:30 منٹ پر اڑان بھرے گی، اسلام آباد سے ہی دوسری پرواز رات 08:30 بجے جائےگی اور اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی آمد بھی متوقع ہے۔

ملتان سے پہلی حج پرواز( ائیر بلیو) کل 6 جون کو 04:30 PM منٹ پر مدینہ کے لیے روانہ ہوگی ، لاہور سے پہلی حج پرواز (ائیر بلیو) کل 6 جون کو رات 01:55 منٹ پر 220 حجاج کو لے کر مدینہ کے لیے روانہ ہوگی۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ فیصل آباد ائیرپورٹ سے حج فلائٹس آپریٹ کرنے کے بارے وزارت مذہبی امور ضرورت پڑنے پر بعد میں آگاہ کرے گی، پشاور سے تمام اسپیشل اور گورنمنٹ حج فلائٹس کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے ری روٹ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button