خلیجی خبریںعالمی خبریں

یو اے ای اور یورپی یونین کے سربراہان کا وزیراعظم سے رابطہ، یکجہتی کا اظہار

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات اور یورپی یونین کے سربراہان نے پاکستانی وزیر اعظم سے رابطہ کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، جبکہ متحدہ عرب امارات سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان لیکر پروازبھی اسلام آباد پہنچ گئی۔

وزیراعظم سے صدر یورپی کونسل چارلس مشیل نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا، اور یورپی کونسل کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 45 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button