خلیجی خبریں

سینکڑوں انتہا پسند اسرائیلیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، عبادت کرنیوالوں پر تشدد

خلیج اردو: سینکڑوں انتہا پسند اسرائیلی شہریوں نے مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا بول دیا اور عبادت کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسندوں نے مسجد میں اسرائیلی جھنڈے لہرائے اور فلسطینیوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

اسرائیلی شہریوں نے عبادت کے لیے آئے افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جس کے خلاف فلسطینیوں نے احتجاج کیا۔

تاہم مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی مارچ کےموقع پراسرائیلی فورسزاورفلسطینیوں میں جھڑپ ہوئی، اسرائیلی فورسز کی جانب سے کارروائی کی گئی اور متعدد افراد گرفتار کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز اورفلسطینیون میں جھڑپ مسجد اقصیٰ کے قریب دمشق گیٹ پرہوئی۔

فلسطینی ریڈکریسنٹ سوسائٹی نے اسرائیلی فورسزسے جھڑپوں میں 79 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فورسزکی جانب سے درجنوں افراد کو گرفتاربھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button