خلیجی خبریں

سعودی عرب میں بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 10 برس قید و جرمانہ

خلیج اردو: سعودی عرب کی اپیل کورٹ نے تیزاب پھینک کر بیوی کا چہرہ جلانے والے سعودی شہری کو مجرم قرار دے دیا ہے۔

سعودی عدالت نے مجرم کو دس برس قید کی سزا جبکہ متاثرہ خاتون کے لیے ایک لاکھ ریال معاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

سعودی اخبار کے مطابق مجرم شہری جھگڑے کے بعد اپنی بیوی کے چہرے پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا تھا۔

اپیل کورٹ نے سعودی شہری کو یہ حکم بھی دیا ہے کہ وہ آئندہ کسی بھی شکل میں اپنی بیوی پر تشدد کی کوئی کوشش نہ کرے۔

قیدیوں کی نگراں قومی کمیٹی کی سعودی وکیل خاتون نجوت قاسم نے رضاکارانہ طور پر متاثرہ خاتون کا مقدمہ لڑا تھا جس میں قانونی ماہرین کی ایک ٹیم بھی اُن کی معاونت کررہی تھی۔

اپیل کورٹ میں متاثرہ خاتون کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ خاتون کا چہرہ، سرکا بایاں حصہ، کمر اور دونوں ہاتھ جھلس گئے ہیں جبکہ جسم کے 25 فیصد حصے کو نقصان پہنچا۔

سعودی عدالت نے ہاتھوں، چہرے، سر اور کمر کو نقصان پہنچنے پر مجرم شوہر کو ایک لاکھ ریال بطور معاوضہ متاثرہ خاتون کو ادا کرنے کا فیصلہ بھی سنایا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button