خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ثقافتی رابطوں میں دبئی عرب دنیا میں پہلے،عالمی سطح پر پانچویں نمبر پر آگیا

خلیج اردو: جاپان کے موری میموریل فاؤنڈیشن کےانسٹیٹیوٹ برائے شہری حکمت عملی کےجاری کردہ گلوبل پاور سٹی انڈیکس GPCI 2021 کے مطابق ثقافتی رابطوں کے معیار میں دبئی عرب دنیا میں پہلے اور عالمی سطح پر پانچویں نمبر پر ہے۔

انسٹیٹیوٹ فار اربن اسٹریٹیجیز شہروں کی کارکردگی کا تعین قیادت، سیاحتی مقامات، ثقافتی سہولیات کی تعداد، سیاحوں کی سہولیات اور رابطوں کی دستیابی کے لحاظ سے کرتا ہے۔

دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ انڈیکس میں امارت کی درجہ بندی دبئی کے ثقافتی ماحول کے متحرک پن کی عکاسی کرتی ہے جو دنیا کے سب سے بڑے شہروں کا مقابلہ کرتی ہے۔دبئی کی کاسموپولیٹن نیچر اور بھرپور تخلیقی ماحول اس کی ثقافتی معیشت کو ترقی دینے میں دبئی حکومت کی سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شہر مقامی ٹیلنٹ اور دنیا بھر کے روشن تخلیقی ذہنوں کی پرورش کے لیے سازگارماحول فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد آل مکتوم کی قیادت کا وژن ایک منفرد ثقافتی کمیونٹی کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ دبئی کی تخلیقی صلاحیت آنے والے سالوں میں مزید دلچسپ اورنئے طریقوں سے سامنے آئے گی ۔

شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ دبئی نےاعلیٰ ترین انسانی صلاحیتوں کو کھولنے میں خطے اور دنیا کے لیے ایک مثال قائم کی ہے جوپوری دنیا کے لیے ایک شاندار مستقبل کی تشکیل میں معاون ثابت ہو گا۔ دبئی کلچر اینڈ آرٹس اتھارٹی (دبئی کلچر) کی چیئرپرسن اور دبئی کونسل کی رکن شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشدآل مکتوم نے اس کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے اسے امارت کی غیر معمولی ثقافتی اور تخلیقی تعامل، علم کے تبادلے اور انسانی ہمدردی سے منسوب کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی دبئی کے رہنماؤں کے وژن سے ممکن ہوئی ہے جنہوں نے عالمی نقشے پر امارت کی ثقافتی پوزیشن کو بڑھانے کے لیے مختلف ثقافتی سرگرمیوں اور منصوبوں کے لیے درکار وسائل فراہم کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دبئی نے ثقافتی ترقی کو اپنی ترقی کی مہم میں آگے رکھتےہوئے ثقافتی اور تخلیقی شعبوں میں اہم پیش رفت کی ہے۔

شیخہ لطیفہ بنت محمد نے کہادبئی نے اپنے ثقافتی ترقی کے سفر میں ایک نیا سنگ میل عبورکیا ہے جو انسانی اقدار اور جامع ماحول کی تخلیق میں اس کی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے وژن اور عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کی تمام شعبوں میں اعلیٰ ترین درجات حاصل کرنے کی ہدایات کے مطابق دبئی کی اپنی عالمی قیادت کو بڑھانے کی کوششوں میں ثقافت ایک اہم ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ کروناسے پیدا ہونے والے چیلنجزکے باوجوددبئی کلچرایک جامع اسٹریٹجک روڈ میپ کی رہنمائی میں ثقافتی اور تخلیقی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے جدید طریقوں پر عمل پیرا ہے۔ عوامی اور نجی شعبوں کے درمیان مضبوط شراکت داری کے نتیجے میں دبئی رہنے اور کام کرنے کے لیے ایک مثالی جگہ ہےجو پوری دنیا سے آنے والوں کے لیے ایک ترجیحی منزل کے طور پر اپنی پوزیشن کو مسلسل مضبوط بنا رہا ہے۔ شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشدآل مکتوم نے دبئی کے لوگوں کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنی قیادت کے مقرر کردہ بلند مقاصد کے حصول کے لیے کام کرتے رہیں گےجو اس بات کو یقینی بنانے کے خواہاں ہیں کہ دبئی تمام شعبوں میں دنیا کی قیادت کرے۔

دبئی گلوبل پاور سٹی انڈیکس 2021 میں 2020 کی مجموعی طور پر 17 ویں پوزیشن سے 14 ویں پوزیشن پر آ گیاہے جو ان کے(magnetism) کے لحاظ سے 40 بڑے شہروں کی درجہ بندی کرتا ہےجو دنیا بھر کے تخلیقی افراد اور کاروباری اداروں کو راغب کرنے کی ان کی مجموعی طاقت ہے۔ انڈیکس کے معاشی معیار میں دبئی کو عرب دنیا میں بھی سب سے اونچا درجہ دیا گیا تھا۔ امارت کو بڑے عالمی شہروں سیول، میڈرڈ، ویانا اور ہیلسنکی سے بھی اوپر رکھا گیاہے۔

GPCI شہروں کی درجہ بندی 70 اشاریوں کی بنیاد پر کرتا ہے جو چھ افعال معیشت، R&D، ثقافتی رابطوں ، Livability ، ماحولیات، اور رسائی کی پیمائش کرتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button