خلیجی خبریںعالمی خبریں

کویت : غیر ملکیوں کیلئے اقامہ منتقل کرنے کا نیا قانون

خلیج اردو: وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر عبداللہ السلمان نے ایک وزارتی سرکلر جاری کیا ہے جس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کے مالکان کے درمیان افرادی قوت کی منتقلی اور نقل و حرکت کی اجازت دے دی گئی ہے یعنی چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروباری شعبوں کے کارکنان تین سال کے بجائے ورک پرمٹ جاری کرنے کے ایک سال بعد ہی اس کی منتقلی کرسکتے ہیں۔

اس فیصلے میں آجر کی منظوری اور وہی شرائط و ضوابط جن کا اطلاق چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے مالکان کے لئے کام کے کنٹرول سے متعلق2016 کی وزارتی قرارداد نمبر نو میں ہوا تھا ان کے مطابق آئندہ بھی عمل جاری رہے گا۔

عبداللہ السلمان کا یہ فیصلہ کوویڈ 19 وائرس سے نمٹنے کے لئے ریاست کی جانب سے احتیاطی تدابیر اور لیبر مارکیٹ پر اس کے اثرات کا جائزہ لینے کے بعد سامنے آیا ہے۔

پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ڈائریکٹر جنرل احمد الموسیٰ نے بھی اس فیصلے پر عبداللہ السلمان کی تائید کی کیونکہ یہ فیصلہ عوامی مفاد میں ہے۔

عبداللہ السلمان نے وزارتی پورٹ فولیو میں اتھارٹی کی محکومیت جمع کرنے کے بعد سال 2021 کے لئے قرارداد نمبر 1 جاری کیا ہے بشرطیکہ اس پر کام سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کے بعد مکمل ہوجائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button