خلیجی خبریں

سعودی عرب، تماشائیوں کی حاضری 60 فیصد تک بڑھا دی گئی

خلیج اردو: سعودی عرب میں کھیلوں کے میدان میں تماشائیوں کی حاضری 60 فیصدتک بڑھا دی گئی ہے۔

سعودی وزارت کھیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کھیلوں کے میدان میں تماشائیوں کی حاضری کی 60 فیصد تک بڑھا دی گئی ہے۔

کھیل کے میدان میں 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تماشائیوں کو آنے کی اجازت ہو گی۔

سعودی وزارت کھیل کے مطابق کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے والے تماشائی کو اجازت ہوگی۔

دوسری جانب سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ سائنوفام اور سائنو ویک کورونا ویکسین کی ابھی تک سعودی عرب میں منظوری نہیں دی گئی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب (فائزر، ایسٹرازینکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن) چار ویکسینوں کی منظوری دیئے ہوئے ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button