خلیجی خبریںعالمی خبریںمعلومات

گزشتہ صدی میں سعودی ریال پر اس کی قیمت کا اندراج اردو اور فارسی زبان میں تھا۔

خلیج اردو: تیل دریافت ہونے سے پہلے عربوں کی مالی حالت کس قدر کمزور تھی اس کے بارے میں اب تک بہت کچھ لکھا جا چکا ہے۔

سال 1955 تک سعودی ریال پر اس کی قیمت کا اندراج جہاں عربی زبان میں کیا جاتا تھا وہاں اردو اور فارسی میں بھی کیا جاتا تھا۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اور برصغیر خصوصاً پاکستان کی عربوں کے نزدیک کتنی اہمیت تھی۔

عربوں کو امداد یا رعایتی نرخوں پر اناج اور مقامات مقدسہ کی دیکھ بھال کے لیئے سرمائے کی فراہمی یہاں سے ہوتی تھی۔

ریاست حیدرآباد کے نظام نے حیدرآباد شہر میں بہت بڑی مدینہ بلڈنگ بنائی تھی جس میں بنی دکانوں اور رہائشی فلیٹس کا تمام کرایہ مکہ اور مدینہ میں مقامات مقدسہ کی دیکھ بھال کے لیئے مختص تھا

اسی طرح ریاست بہاولپور کی طرف سے بھی ہر سال اناج اور مالی امداد کی جاتی تھی۔۔

جب بڑے پیمانے پر تیل بکنا شروع ہوا تو عربوں کی مالی حالت بہتر ہونے لگی اور کرنسی نوٹوں پر صرف عربی ہی میں لکھا جانے لگا اردو اور فارسی کو خیرباد کہہ دیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button