خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ضبط شدہ کاریں عوامی نیلامی کے دوران 2,000 درہم تک کم قیمت میں فروخت ہوئیں

خلیج اردو: ابوظہبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ (ADJD) نے ماہ نومبر کے دوران المفراق گاڑیوں کے اڈے میں دو کاروں کی نیلامی کا اہتمام کیا، جہاں مختلف ماڈلز کی 274 کاریں درہم 2,000 سے 175,000 درہم تک کم قیمت میں فروخت ہوئیں۔

دونوں نیلامیوں میں 850 بولی دہندگان کی شرکت ریکارڈ کی گئی، پہلی نیلامی میں 470 بولی دہندگان اور دوسری میں 380 بولی دہندگان موجود تھے۔

ADJD نے بولی دہندگان کو تقریب سے ایک دن قبل گاڑیوں کی فروخت سے پہلے ہی معائنے کی اجازت دی اور پھر خریدی گئی گاڑیوں کو فروخت کے بند ہونے کے فوراً بعد حاصل کرنے کی اجازت دی،مزید برآں طریقہ کار کو مکمل کرکے اورگاڑیاں ان کے نئے مالکان کو فراہم کرنے کی اسی دن اجازت دے کر،تمام فریقین کے حقوق کی ضمانت دیتے ہوئے خریداری کے طریقہ کار کو فریقین کیلئے آسان بنایا۔

دونوں نیلامیوں کا اہتمام ADJD نے متعلقہ شعبوں کے ساتھ مل کر کیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button