خلیجی خبریںعالمی خبریں

دیسی راکٹوں نے دنیاء کا جدید ترین ائیر ڈیفنس سسٹم ناکارہ بنا دیا

خلیج اردو: آئرن ڈوم اسرائیل کا ائیر ڈیفنس سسٹم دنیاء کا جدید ترین فضائی دفاعی نظام ہے

دنیاء میں محض چھ ممالک کے پاس ائیر ڈیفنس سسٹم موجود ہے

ان ممالک میں روس، امریکا، چائینہ، فرانس ، اسرائیل اور انڈیا شامل ہیں

اسرائیل کا آئرن ڈوم سب سے سمارٹ فضائی ڈیفنس شمار کیا جاتا ہے

آئرن ڈوم تین حصوں پر مشتمل ہے، اور ان تین حصوں کو ملا کر ایک بیٹری کہا جاتا ہے۔

بیٹری کا پہلا حصہ RDU یعنی ریڈار ڈیٹیکٹشن یونٹ ہے جو کوئی بھی موونگ آبجیکٹ، مزائل یا راکٹ اسرائیل کی حدود میں داخل ہونے سے کئی کلومیٹر پہلے ہی ڈیٹکٹ کر کے سسٹم کو اسکی نشاندہی کر دیتا ہے

دوسرا حصہ BMC یعنی بیٹل مینجمنٹ اینڈ کنٹرول یونٹ ہے یہ یونٹ آنے والے ممکنا خطرے سے نمٹنے کی سٹریٹجی بناتا ہے اور فوری طور پر سگنلز جرنیٹ کرکے تمام یونٹس کو مطلعہ کردیتا ہے

تیسرا حصہ MFU یعنی مزائل فائرنگ یونٹ ہے جو سگنلز ملتے ہی مزائل فائر کرتا ہے اور یہ میزائل آرٹیفشل انٹیلی جنس کے ذریع اسرائیل کی جانب آنے والے مزائل یا راکٹس کا تعقب کرکے اسے اسرائیل کی فضائی حدود سے باہر ہی تباہ کردیتا ہے

اس جدید ترین اور خودکار ڈیفنس سسٹم کی ایک بیٹری یونٹ پر لگ بھگ پچاس ملین ڈالر لاگت آتی ہے

آئرن ڈوم میں استعمال ہونے والے مزائل ہِیٹ اور موشن ڈیٹیکٹر سنسرز کے ساتھ ساتھ میٹل ڈیٹیکٹرز اور فضاء میں اپنا رُخ تبدیل کرنے کی صلاحیت کے حامل جدید ترین خودکار مزائل ہیں

اس ایک مزائل کی قیمت 40 سے 60 ہزار امریکی ڈالر ہے

اسرائیل نے ایسی دس بیٹریز ڈپلائے کر رکھی ہیں۔ جس کے بعد اسرائیل کا ائیر ڈیفنس ناقابل تسخیر ہوجاتا ہے

اسرائیل نے یکم فروری 2021 کو اپنے موسٹ اپڈیٹڈ آئرن ڈوم کے کامیاب تجربات کئے

جس کا واضح طور پر مطلب یہی ہے کہ اسرائیل موجودہ صورتحال کو پہلے سے پلان کرچکا تھا۔

مگر اس سب کے برعکس حماس کے پاس دیسی ساختہ راکٹس ہیں جو کہ انتہائی محدود رینج تک مارک کرسکتے ہیں

یہ راکٹ مقامی سطح پر خفیہ ورکشاپس میں لوہے کی پائپ کاٹ کر تیار کئے جاتے ہیں جن کا ماڈل کم از کم بھی پنتالیس سال پرانا ہے

مگر گزشتہ رات حماس کے ان دیسی راکٹوں نے دنیاء کا جدید ترین ائیر ڈیفنس سسٹم ناکارہ بنا دیا

حماس نے آئرن ڈوم کو توڑنے کے لئے بہت سادہ سی تیکنک استعمال کی، حماس نے ایک ساتھ سینکڑوں مزائیل مختلف ڈائریکشنز میں فائر کر دیئے

جس سے آئرن ڈوم کی آرٹیفشل انٹیلی جنس بریج ہوگئی اور تیرہ کے قریب مزائل آئرن ڈوم کو ڈاج کر کے اسرئیلی شہروں میں جاگرے

ان راکٹوں نے اسرئیل میں تباہی مچادی جس کے بعد پوری دنیاء میں آئرن ڈوم موضوع بحث بن گیا

حماس کے اس کامیاب حملے نے تمام عالمی طاقتوں کے دفاعی نظام پر سوالیہ نشان کھڑے کردیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button