خلیجی خبریں

ایران نے اسرائیل کے لیے کام کرنے والے جاسوسی نیٹ ورک کی گرفتاری کا دعویٰ کردیا

خلیج اردو: ہفتے کے روز شمالی ایران کے صوبہ مازندران کے جنرل انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ نے "بہائی” تنظیم کے 12 ارکان کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے جن پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

ایرانی "العالم” ٹی وی چینل نے محکمہ انٹیلی جنس کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس تنظیم کے دو رہ نماؤں کو اسرائیل میں "بیٹوین جسٹس آرگنائزیشن” میں تربیت دی گئی تھی۔

ایک ماہ قبل ایرانی میڈیا نے پانچ افراد پر مشتمل ایک اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک کی گرفتاری کی اطلاع دی تھی۔

نیم سرکاری ایرانی لیبر نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ پانچ مشتبہ افراد اس سیل کے سربراہ اور اس کے چار معاونین ہیں، سبھی اسرائیل کے لیے کام کرتے ہیں اور موساد کے سربراہ سے رابطے میں ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button