خلیجی خبریں

ایرانی مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیاروں کی خفیہ بیس کی رونمائی کردی

خلیج اردو: ایران کی مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیاروں کی خفیہ بیس کی رونمائی کی ہے،زیر زمین بیس میں سو سےزائد ڈرونز موجود ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ہفتے کے روز ملک کے مغرب میں زگروس پہاڑی سلسلے میں زیر زمین ڈرون بیس فوٹیج نشر کی۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے سائٹ کواسٹریٹجک ڈرونز کیلئے ایک محفوظ آپریشنل بیس قرار دیا ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے ملکی ڈرون پاور کے حامل خفیہ مرکز کا معائنہ کیا،ایرانی افواج نے زیرزمین بیس سے متعلق معلومات فراہم کیں لیکن ڈرونز بیس کا مقام خفیہ رکھا ہے۔

تاہم رپورٹس کے مطابق ایران کے پہاڑی علاقے زاگرس میں موجود زیر زمین ائیربیس پر ابابیل 5 سمیت سو سے زائد ڈرون موجود ہیں۔

دوسری جانب فوجی کمانڈر میجرجنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران کی مسلح افواج کے ڈرون خطے کے سب سے طاقتور ہیں۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button