خلیجی خبریں

ایران کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے ایک درجن سے زائد کامیاب تجربے ـ

خلیج اردو: ایران نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے ایک درجن سے زائد تجربے کرنے کا اعلان کیا ہے ایسوسی ایٹڈ پریس نے ایران کے خبر رساں ادارے ارنا کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ کل 16 میزائل ملک کے جنوبی حصے میں جاری بڑی عسکری مشقوں کے دوران داغے گئے۔

ان میزائلوں کو ایماد، غدر، سیجل، زلزل، دیزفل اور زلفاگر کے نام دیے گئے ہیں یہ میزائل 220 میل سے 1250 میل تک کے فاصلے تک مار کر سکتے ہیں۔

ایران نے کہا ہے کہ اس کے چھوٹے اور درمیانے فاصلے پر مار کرنے والے میزائل خطے میں امریکی اڈوں اور اسرائیل کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دس میزائلوں نے ایک ہی ہدف کو بیک وقت نشانہ بنایا ایران کے سرکاری ٹی وی چینل نے دکھایا کہ ان میزائلوں کو کسی صحرا سے داغا گیا۔

ایران نے ماضی میں بھی میزائل کے تجربات کیے تھے اور ان میزائلوں کی نمائش کی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button