خلیجی خبریں

عراق نے بھی امریکہ کو انخلا کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

خلیج اردو: عراق میں الفتح الائنس کے رہنما نے عراق سے امریکہ کو انخلا کیلئے ڈیڈ لائن دیدی۔

شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق میں الفتح الائنس کے رہنما ہادی العامری نے کہا ہے کہ عراق سے امریکہ سمیپت تمام غیر ملکی فورسز کو 2021 کے اختتام تک نکل جانا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد عراق کی سڑکوں پر ہتھیاروں کی نمایش نہیں ہو گی۔

ہادی العامری نے کہا کہ عراق میں پر امن انتقال اقتدار بیلٹ بکسوں کے ذریعے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔

10 اکتوبر کو عراق میں پارلیمانی انتخابات منعقد ہوں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button