خلیجی خبریں

اسرائیل کا مسجد اقصیٰ کا انتظام سعودی عرب کو دینے پر غور

خلیج اردو: ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لپید کے متحدہ عرب امارات کے 2 روزہ دورے کے دوران مسجد اقصیٰ کا انتظام سعودی حکومت کے حوالے کرنے پر خصوصی طور پر بات چیت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت مسجد اقصیٰ کی انتظامات کے حوالے سے مسلم ممالک کی ایک انتظامی کونسل بنانے کے تجویز زیر غور ہے جس میں سعودی عرب کو بھی شامل کیا جائے گا۔ جس کے تحت بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے انتظام و انصرام میں اب اردن کی حکومت کے ساتھ سعودی عرب اور دیگر ایسے ممالک کو بھی شامل کیا جا رہا ہے، جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لئے ہیں۔

مسجد اقصیٰ کے اس وقت کسٹوڈین اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button