خلیجی خبریں

اسرائیل نے عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر حملے کا الزام ایران پر لگادیا

خلیج اردو: اسرائیل نے بحیرہ عرب میں عمان کےساحل کےقریب آئل ٹینکر پر حملے کاالزام ایران پر عائد کردیا۔

اسرائیلی وزیرخارجہ یائر لاپڈ کا کہنا ہے آئل ٹینکر پرحملہ ایرانی دہشتگردی ہے اور اس واقعے کو اقوام متحدہ میں لے کر جائیں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ عمان کے سمندر میں آئل ٹینکر کو ممکنہ طور پر ڈرون حملے سے نشانہ بنایاگیا ہے جس کو اسرائیلی کمپنی زوڈیک میری ٹائم آپریٹ کرتی ہے۔

واضح رہے کہ مرسر اسٹریٹ نامی آئل ٹینکر پر جمعرات کی رات حملہ کیاگیاتھا جس میں آئل ٹینکر عملے کے دوافراد ہلاک ہوگئے تھے جن کا تعلق برطانیہ اور رومانیہ سے ہے جبکہ واقعے کے وقت آئل ٹینکر شمالی بحرِ ہند میں تنزانیہ کے شہر دارالسلام سے متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ کی جانب جا رہا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button