خلیجی خبریں

سعودی عرب کے ساتھ روابط کی برقراری کیلئے اسرائیل رونالڈو کا دامن تھامنے کو تیار

خلیج اردو: اسرائیل نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے رونالڈو کا دامن تھام لیا ہے۔

صیہونی حکومت کے عبرانی زبان کے چینل "کان” نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ روابط کی برقراری کیلئے فٹبال کے سپر اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عبرانی زبان کے چینل "کان” کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی وزارت خارجہ میں ریاض میں کرسٹیانو رونالڈو سے رائے عامہ کو اسرائیل کے حق میں ہموار کرنے کے آپشن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

موجودہ صورنتحال میں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے سعودی عرب کے ساتھ روابط کو معمول پر لانے کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست قرار دیا ہے اور وہ وزیر اعظم بننے سے قبل یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے مابین روابط کی برقراری فلسطین اور اسرائیل کے مابین جنگ کے خاتمے پر منتج ہو گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button