خلیجی خبریں

اسرائیل نے فلسطینی صحافی کے قتل میں ملوث اہلکار کو سزا دینے سے انکار کردیا

خلیج اردو: اسرائیلی وزیرِ اعظم یائر لیپڈ نے مغربی پٹی میں فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلہ کے قتل میں ملوث اہلکار کو سزا دینے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی تعریف کے لیے اپنے اہلکار پر مقدمہ چلانے کی اجازت نہیں دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں صورتحال سے نمٹنے کے قواعد پر کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، فوجیوں کو اسرائیلی حکومت اور عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے جبکہ دوسری جانب امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان ویڈینٹ پٹیل نے ابوعاقلہ کے قتل کے ذمے داروں پر مقدمہ چلانے کی تجویز دی تھی۔

ویڈینٹ پٹیل کا کہنا تھا کہ اسرائیل شہری نقصان کا خطرہ کم کرنے کے لیے اضافی اقدامات پر غور کرے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button