خلیجی خبریں

آئیوری کوسٹ کے صدر حسن اواتارا حج کی ادائیگی کے دوران دیگرعام حاجیوں کیطرح فٹ پاتھ پر سوگئے

خلیج اردو: افریقی جمہوریہ آئیوری کوسٹ کے صدر حسن اواتارا حج کی ادائیگی کے دوران اپنے ہم وطنوں اور ساتھیوں کے درمیان فٹ پاتھ پرسوئے ہوئے ہیں۔

صدر نے حج کے لئے اپنے ریاستی فنڈز استعمال کرنے سے انکار کر دیا اور اپنے خرچ پر عام جہاز میں عام مسافروں کی طرح سفر کیاہے

صرف نے اپنے ملک کا ہی نہیں بلکہ سعودی پروٹوکول لینے سے بھی انکار کر دیا، جو بادشاہوں اور صدور کو شاہی محلات میں رہائش کی صورت اور بادشاہوں اور صدور کے لیے مخصوص سوئٹس میں مہمان نوازی کے لئے پیشکش کیا جاتا ہے،

انہوں نے مخصوص رہائش ،مخصوص کھانے ، اضافی خادم سمیت تمام طرح کی سعودی عرب حکومت کی کسی قسم کی بھی آفر کو قبول نہیں کیا

طواف سعی ارکان عمرہ اور ارکان حج سمیت باقی تمام اضافی سہولیات جو کہ باقی بادشاہوں اور سرداروں کو عام طور پر حرم کے اندر حاصل ہوتی ہیں وہ بھی قبول نہیں کی

صدر حسن اوطارا نے اپنا مشہور مضمون حج کے شروع میں ایک مضمون لکھا جس کا آغاز اس بیان سے ہوا تھا کہ "بادشاہوں کے بادشاہ کی موجودگی میں تمام بادشاہ اور صدور عاجز ہو جاتے ہیں۔”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button