خلیجی خبریں

کویت نے پاکستان سمیت 6 ممالک کیلئے کمرشل پروازوں کی اجازت دے دی

خلیج اردو : کویت نے پاکستان سمیت 6 ممالک کے لئے کمرشل پروازوں کی اجازت دے دی۔ کویتی وزارت صحت نے کہا کہ فلائٹس کورونا ایس او پیز کے تحت آپریٹ کی جائیں گی۔

سعودی عرب نے بھی ویکسین کی دو خورا کیں لگوانے والے افراد کو واپس براہ راست سعودیہ آنے کی اجازت دے دی۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق جو سعودی شہری ملک چھوڑنے سے پہلے ویکسین کی دو خوراکیں لگوائیں گے، وہ واپس براہ راست سعودیہ آسکیں گے۔

سعودی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو کورونا ویکسی نیشن کی سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button