خلیجی خبریں

کویت نے سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک پر عائد سفری پابندی ختم کردی

خلیج اردو: عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویتی حکومت نے مملکت سمیت خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کے ممالک کے شہریوں کو کویت آنے کی مشروط اجازت دے دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کویت نے فائزر، ایسٹرازینکا اور موڈرنا کی دو یا جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی ایک خوراک لینے والے مسافروں کے لیے اپنی بری اور سمندری سرحدیں کھول دی ہیں۔

کویتی حکام کا کہنا ہے جی سی سی ممالک کے باشندوں کا کویت آنے سے قبل 72 گھنٹے کے اندر کیا گیا کورونا ٹیسٹ منفی قابل قبول ہوگا۔ مسافر کو کویت مسافر نامی ایپ پر ویکسین کی مصدقہ رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

متعلقہ اداروں کے منظورہ شدہ مراکز میں بھی مصدقہ کورونا ویکسین رپورٹ پیش کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button