خلیجی خبریں

کویت نے چھ ممالک بشمول بھارت اور پاکستان کے ساتھ تجارتی پروازیں دوبارہ شروع کردیں۔

خلیج اردو: کویت نیوز ایجنسی (KUNA) کی رپورٹ کے مطابق ، کویتی حکومت نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ کوویڈ 19 کے خدشات کے پیش نظر محدود پروازوں کے بعد چھ ممالک کے ساتھ تجارتی پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔

کویت نے جن چھ ممالک کے ساتھ تجارتی پروازیں دوبارہ شروع کی ہیں وہ ہیں مصر ، بنگلہ دیش ، بھارت ، پاکستان ، نیپال اور سری لنکا۔

یہ فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ ان ممالک کے ساتھ پروازیں کویت کی وزارت کورونا وائرس ایمرجنسی کمیٹی کی جانب سے نشاندہی کردہ اقدامات سے مشروط ہوں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button