خلیجی خبریں

کورونا وباء کے بعد حرمین شریفین میں رمضان (سال ۲۰۲۲) کیلئے سب سے بڑے آپریشنل پروگرام کا اعلان

خلیج اردو: کورونا وباء کے بعد حرمین شریفین میں رمضان (سال ۲۰۲۲) کے لئے سب سے بڑے آپریشنل پروگرام کا اعلان کر دیا گیا ھے۔

سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کورونا وباء کے بعد زندگی معمول پرآنے پر رمضان کے لیے سب سے بڑے آپریشنل پلان کا اعلان کیا ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا کہ:

● اس سال رمضان میں عمرہ زائرین کی خدمت پر 12 ہزار کارکنان تعینات ہوں گے۔

● خدمت پر مامور اہلکاروں میں خواتین اہلکار شامل ہیں۔

● ڈیجیٹل سہولیات اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بھی زائرین کی خدمت کی جائے گی‘۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی نے آپریشنل پلان کا اعلان آن لائن پریس کانفرنس میں کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ:

● ممتاز علما بورڈ کے 8 رکن رمضان کے دوران مسجد الحرام میں درس دیں گے‘۔

● مسجد الحرام میں سینیٹائزنگ،صفائی، دھلائی کا خاص اہتمام کیا جائے گا۔ بہترین ماحولیاتی معیار نافذ کیا جائے گا۔

● اس سال 2 ہزار رمضان افطار دسترخوان کے اجازت نامے دیے گئے ہیں‘۔

آن لائن بریفنگ میں ڈاکٹر السدیس کے ساتھ قائم مقام وزیر اطلاعات و نشریات ماجد القصبی بھی تھے۔ علاوہ ازیں حرمین شریفین انتظامیہ کے ترجمان ھانی حیدر نے کہا کہ:
● رمضان کے دوران مسجد الحرام کے زائرین کو تمام دینی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

● معذوروں کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

● نمازیوں، عمرہ زائرین اور اعتکاف کرنے والوں کو صحت ماحول مہیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ:
● جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے خدمات انجام دی جائیں گی۔

● متعدد عالمی زبانوں میں زائرین سے رابطے کا اہتمام ہوگا‘۔

ھانی حیدر نے بتایا کہ:
● مفتی اعلی نے مسجد الحرام میں لیکچرز کے لیے سربراہ آوردہ علما بورڈ کے سات ارکان فراہم کیے ہیں۔

● 904 گھنٹے 425 لیکچرز ہوں گے۔

● مسجد الحرام کے زائرین کی آگہی کے لیے تین آگہی مراکز کام کریں گے۔

● 60 علما، زائرین کے مذہبی استفسارات کے جواب دیں گے‘۔

● حرمین شریفین انتظامیہ زائرین کی آسانی کے لیے 8 آن لائن سہولتیں فراہم کرے گی۔

● زائرین نماز کے اوقات، انتظامیہ کے تعارف سمیت مختلف سہولیات آن لائن حاصل کرسکیں گے‘۔

ھانی حیدر نے کہا کہ:
● مصنوعی ذہانت سے بھی زائرین کی خدمت کا کام لیا جائے گا۔

● سینیٹائزنگ کا کام روبوٹ کریں گے۔

● آب زمزم کی تقسیم کا کام بھی روبوٹ سے لیا جائے گا۔

● مذہبی استفسارات کے جوابات میں بھی روبوٹ استعمال کیے جائیں گے۔

● مختلف زبانوں میں بڑی سکرینز پر ہدایات دی جائیں گی‘۔

انہوں نے کہا کہ:
● عمرہ زائرین کو مسجد الحرام میں آنے جانے کے لیے تین بڑے دروازے مختص کیے گئے ہیں۔ زائرین باب ملک عبدالعزیز، باب ملک فہد اور باب السلام سے داخل ہوں گے اور انہی دروازوں سے نکلیں گے۔

● نمازیوں کے لیے 144 دروازے مختص ہیں جبکہ اجیاد پل، الشبیکہ پل اور المروۃ پل بھی نمازیوں کے لیے خاص ہوں گے‘۔

● رمضان کے دوران افطار سے سحری تک آب زمزم فراہم ہوگا۔

● مطاف میں سپیشل گاڑیوں کے ذریعےآب زمزم کی فراہمی ہوگی۔ورکرز آب زمزم تقسیم کریں گے۔ مسجد الحرام میں مختلف مقامات پر زمزم کولرز ہوں گے۔ آب زمزم کی سبیلیں بھی مہیا ہوں گی۔

بشکریہ وزارت حج وعمرہ سعودی عربیہ

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button