خلیجی خبریںعالمی خبریں

لبنانی عدالت نے بیروت دھماکے کے معاملے میں سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد کردی۔

خلیج اردو: لبنان کی ایک عدالت نے سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم حسن دیاب اور 3 سابق وزرا پر بیروت بندرگاہ دھماکے پر فرد جرم عائد کردی جس میں 200 سے زائد افراد ہلاک اور 7 ہزار زخمی ہوئے تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان میں بیروت بندرگاہ پر غیر محفوظ طریقے سے رکھے گئے امونیم نائٹریٹ کے 2750 ٹن مواد میں دھماکے کی تفتیش کرنے والے جج فادی ساون نے سابق وزیراعظم حسن دیاب، سابق وزیر خزانہ علی حسن خلیل، پبلک ورکز کے وزرا غازی زینٹر اور یوسف فینیالو پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق جج فادی ساون نے سابق وزیراعظم اور 3 وزرا پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراد مجرمانہ غفلت اور عدم توجہی کے مرتکب ہوئے جس سے قیمتیں جانیں گئیں اور ملک کا بھاری نقصان ہوا۔ عدالت نے ان افراد کو پیر اور منگل کو طلب بھی کیا ہے جب کہ اس سے قبل ان سے صرف گواہ کے طور پر تفیش کی گئی تھی۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم کے سیاسی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں عندیہ دیا گیا ہے کہ حسن دیاب عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کریں گے اور نہ ہی تفتیش کے لیے حاضر ہوں گے کیوں کہ معزز جج نے پارلیمنٹ کے کردار کو نظر انداز کیا جو کہ آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ پارلیمنٹ نے بھی اس سماعت کے لیے خصوصی عدالت تشکیل دی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button