خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں لگژری کروز کی واپسی

خلیج اردو: ابوظبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں لگژری کروز(بحری جہاز) دوبارہ بحال ہونے جارہے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی کورونا وبا کے باعث دنیا بھر میں سیاحت کا شعبہ متاثر ہوا جس کی زد میں ابوظبی بھی آیا جہاں پابندیوں کے باعث لگژری کروز کی سواری بند کرنا پڑی تاہم اب دوبارہ کروز لائنرز بحال ہونے جارہے ہیں۔ یکم ستمبر سے ابوظبی میں لگژری کروز سیاحوں کو سفری سہولت فراہم کریں گے۔

ابوظبی کے محکمہ ثقافت وسیاحت کا کہنا ہے کہ وبا سے قبل جس طرح کروز کی سروس تھی بالکل اسی طرح دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کریں گے، کروز پر سوار کرنے کے لیے سیاحوں کی تعداد پر بھی غور کیا جائے گا، اس حوالے سے ابوظبی اسپورٹ کے ساتھ مل کر حکمت عملی طے کریں گے۔

ایک اعداد وشمار کے مطابق سال 2019 میں تقریبا 5 لاکھ سیاح کروز کی سیر کے لیے اماراتی دارالحکومت ابوظبی پہنچے تھے، اس تعداد کو سالانہ بنیاد پر 46 فیصد اضافہ قرار دیا گیا تھا۔

محکمہ ثقافت وسیاحت کے ڈائریکٹر علی الشیبہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ مثبت صورت حال کے باعث یہ اقدام اٹھایا جارہا ہے، یو اے ای میں سیاحت کا شعبہ مزید پرواز چڑھے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے مختلف تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button