خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں ایک شخص نے واجبات کی عدم ادائیگی کے معاملے میں کمپنی کو اسکے دفتر کے سامنے خود کو نذر آتش کرنیکی دھمکی دے ڈالی

خلیج اردو: دبئی کی ایک عدالت میں ایک تارک وطن پر مبینہ طور پر کمپنی کے دفتر میں پٹرول کا ڈبہ لے جانے اور ایک اکاؤنٹنٹ کو دھمکی دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ اگر مالک اسے اپنے کاروبار کا واجبات ادا نہیں کرتا تو وہ خود کو آگ لگا لے گا۔

ملزم، ایک 27 سالہ بنگلہ دیشی منیجر ہے جس کو دھمکیاں جاری کرنے اور بلیک میل کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔

یہ واقعہ مبینہ طور پر 9 ستمبر کو پیش آیا تھا۔ اس کی اطلاع الرفا پولیس اسٹیشن میں دی گئی تھی۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ انہیں الحمریہ میں ایک ٹھیکیداری کمپنی کے دفتر میں کسی پریشانی کے بارے میں ایک اطلاع موصول ہوئی ہے۔

"میں دوپہر 1 بجے گشت کی ڈیوٹی پر تھا جب ہمیں واقعے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ہم اس جگہ گئے اور وہاں مجھے بتایا گیا کہ مسئلہ اکاؤنٹنٹ کے دفتر میں ہے۔

افسر نے مدعا علیہ کو اکاؤنٹنٹ کے دفتر میں کھڑا پایا۔ "مؤخر الذکر نے مجھے بتایا کہ وہ اس کمپنی سے رقم کا مطالبہ کر رہا ہے جو اسے ابھی تک نہیں ملے”

بعد میں پولیس افسر نے ملازمین میں سے ایک سے معلوم کیا کہ ملزم اپنے ساتھ پیٹرول کا ڈبہ لے کر آیا ہے۔ “میں نے کین کو دیکھا جس کو ملزم نے پکڑ رکھا تھا۔ میں نے مدعا علیہ سے پوچھا کہ وہ اپنے ساتھ پٹرول لے کر کیوں آیا ہے ، جس کے جواب میں اس نے کہا کہ اگر وہ اس کے واجبات ادا نہیں کرتا ہے تو وہ اپنے ساتھ کچھ کرلے گا۔

اس کے بعد ملزم کو ہتھکڑی لگاکر پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔

32 سالہ مصری اکائونٹس منیجر نے بتایا کہ ملزم دوپہر 1 بجے کمپنی کے دفتر پہنچا۔ “اس نے پیٹرول کا ڈبہ اٹھا لیا۔ اور کہا کہ اگر اس کے واجبات ادا نہیں کیے گئے تو وہ خود کو آگ لگا لے گا جس پر پولیس کو طلب کرلیا گیا تھا۔

پولیس تفتیش اور سرکاری استغاثہ کی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

عدالت 24 نومبر کو کیس کا فیصلہ سنائے گی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button