پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

مریم نواز نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر قطر کا شکریہ ادا کیا

خلیج اردو: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر قطر کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے عوام اور تاجروں کو بجلی پر ریلیف دیئے جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف صاحب کے اس غریب دوست اقدام کا خیر مقدم کرتی ہوں۔

ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی شک نہیں ہے کہ انشاءاللّہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے میں کامیاب ہوں گے۔

ایک اور ٹویٹ میں شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میرے وزیراعظم آپ کامیاب رہیں۔

انہوں نے آخر میں لکھا کہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر قطر کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button