پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

توقع سے کم درخواستیں موصول ہونے پر وزارت حج کا زائرین کو خصوصی رعایت دینے کا اعلان

خلیج اردو: اس سال توقع سے کم درخواستیں موصول ہونے پر وزارت حج نے خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت اب تک دس ہزار خواہشمند افراد نے درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔ 16 مارچ سے حج کی درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسپانسر شپ اسکیم کے تحت بینکوں کو پچاس ڈالرز تک کم جمع کرانے پر بھی حج اخراجات وصول کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

وزرات مذہبی امور کے مطابق خواہشمند افراد مقررہ فیس زیادہ سے زیادہ پچاس ڈالر بھی کم جمع کرواسکتے ہیں ، سرکاری حج اسکیم کے تحت 89ہزار 605 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

باخبر ذرائع مذہبی امور کے مطابق اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 194 ملین ڈالرز موصول ہونے کی امید ہے۔

اسپانسر شپ حج اسکیم کے تحت شمالی ریجن سے چار ہزار تین سو پچیس (4325)ڈالرزاور جنوبی ریجن سے حج سپانسر شپ اسکیم کے تحت چار ہزار دو سو پچاسی (4285) ڈالرز فیس ہے۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت 50فیصد کوٹہ اسپانسر شپ اسکیم کے لئے مختص کیا گیاہے۔44 ہزار 802 پاکستانی ڈالرز میں حج اخراجات جمع کروانے پر بغیر قرعہ اندازی حج کرسکیں گے۔

حجاج کی تعداد میں اضافہ سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال مسلمانوں کو عازمین حج کی تعداد اور عمر کی پابندی کے بغیر حج کرنے کی اجازت دے گا۔

محمد بن سلمان کے منصوبے کا مقصد عمرہ اور حج کی صلاحیت کو سالانہ تین کروڑ تک بڑھانا ہے اور حج آپریشن کے ذریعہ 2030ء تک 13.32 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کرنا ہے۔

حج سے متعلق مملکت کی جانب سے جاری فیصلوں میں سالانہ تین کروڑ عازمین حج تک پہنچنے کیلئے عازمین کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ تمام مسلمانوں کو حج کی سہولت فراہم کرنے کے ریاست کے منصوبے کے مطابق ہے۔

اسی فیصلے کے تحت عازمین کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ عمروں کی حد کو منسوخ کردیا گیا۔

کرونا وباء کے دوران دو سال بیرون ملک سے حاجیوں کی آمد پر پابندی تھی جبکہ تیسرے سال بھی 65 سال سے کم عمر کے افراد کو محدود تعداد میں حج کی اجازت دی گئی تھی۔

وزارت حج و عمرہ نے آئندہ حج سیزن 1444 ہجری میں حجاج کی نقل و حمل کی ذمہ دار کمپنیوں میں ایئر لائن سیٹ ریزرویشن کی رقم کی جزوی ادائیگی کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

تاہم وزارت نے اس فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے اگلے ماہ رجب کی چوتھی تاریخ سے شروع ہونیوالی حج فیس کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ اگلے ماہ رجب کی ساتویں تاریخ تک بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔

تیسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کے حوالے سے اسے موجودہ سال کیلئے شوال کے مہینے کی دسویں تاریخ تک بڑھا دیا گیا ہے۔

درخواست دہندہ کو اپنے ساتھیوں کو حج کیلئے ادا کئے گئے اسی پیکیج میں شامل کرنے کا عہد بھی کرنا ہوگا۔

اس سال وزارت حج و عمرہ نے حج کی رجسٹریشن کے بعد مخصوص حالات میں حج منسوخی کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔

اس فیصلے کے مطابق یکم ذو الحج 1444 ہجری کے بعد بھی موت، معذوری، فوجداری مقدمات، اسپتال میں داخل ہونے پر مجبور کرنیوالے ٹریفک حادثات اور کرونا سے متاثر کیسز کے باعث ایئر ٹکٹ کو منسوخ کیا جا سکے گا، ان عذر کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔

طریقۂ کار کے درست ہونے کیلیے ضروری ہے کہ پہلے ”ابشر“ پلیٹ فارم سے حج پرمٹ منسوخ کر دیا جائے اور پھر وزارت کی ویب سائٹ یا ”نُسک“ کے ذریعے ریزرویشن منسوخ کردیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button