خلیجی خبریں

لبنان: 5 گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ماں اور اس کی چار بیٹیاں ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

لبنان میں 5 گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

اسکائی نیوز عربیہ کے مطابق حادثہ پیر کے روز پیش آیا۔ حادثے میں ایک ماں اور اس کی چار بیٹیاں ہلاک ہوئی ہیں، جو کہ ایئر پورٹ سے اپنے باپ کو لینے کے لیے جا رہی تھیں۔

لبنانی میڈیا کے مطابق حادثہ سادیات ہائی وے پر دارالحکومت کی طرف جانے والی سڑک پر پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق حادثہ ہلاک ہونے والی فیملی کی گاڑی ایک پیٹرول پمپ پر لائن میں کھڑی گاڑیوں میں ٹکرانے کے نتیجے میں پیش آیا۔ علاقے میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شدید اندھیرا تھا اس لیے گاڑی کا ڈرائیور سامنے کھڑی گاڑیوں کو برقت دیکھ نہیں پایا۔

خیال رہے کہ لبنان کو اس وقت معاشی بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے متعدد سروس متاثر ہوئی ہیں۔ پیٹرول کی کمی کی وجہ سے پمپوں پر لمبی قطاریں لگنا ایک معمول کی بات بن گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button