خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

محمد بن راشد اور محمد بن زاید کی ایکسپو2020 دبئی میں یواے ای پویلین میں ملاقات

خلیج اردو: نائب صدر ، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آلنھیان نے ایکسپو 2020 دبئی میں متحدہ عرب امارات کے پویلین میں ملاقات کی۔ عزت مآب رہنماوں نے کہا کہ ایکسپو 2020 دبئی، دنیا کی مختلف ثقافتوں اور مارکیٹوں کے درمیان تعلقات کے قیام کے حوالے سے ملک کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتی ہے جس کا مقصد عالمی مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انسانیت کی حقیقی صلاحیت سے استفادہ کے کے راستے کھولنا ہے۔رہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ میگا گلوبل ایونٹ دنیا بھر کی قوموں کو ان کو درپیش چیلنجز کے حل اور اپنے عوام کے روشن مستقبل کی تعمیر کے لئے نئی شراکت داریوں کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ ملاقات میں ملک اور عوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں منظور شدہ منصوبے اور اقدامات شامل ہیں جن کا مقصد امارت کے شہریوں کے معیار زندگی ، خوشی اور فلاح و بہبودکو فروغ دینا ہے۔انہوں نے متحدہ عرب امارات کے بڑھتے ہوئے علاقائی اور عالمی اثر و رسوخ اور اس کے پائیدار ترقی کےمنفرد ماڈل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم ،دبئی کے نائب حکمران ، نائب وزیر اعظم ، اور وزیر خزانہ شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم ،شيخ حمدان بن محمد بن زايد آلنهيان،ابو ظہبی ائرپورٹس کے چیئرمین شيخ محمد بن حمد بن طحنون آلنهيان ،امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیريوسف العتيبة اورابوظہبی کی ولی عہد عدالت کے انڈر سیکرٹری محمد مبارک المزروعی بھی موجود تھے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button