خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

محمد بن راشد گلوبل سینٹر فار انڈومنٹ کنسلٹنسی کی جانب سے دبئی میں اسپورٹس انڈومنٹ کاآغاز

خلیج اردو: محمد بن راشد گلوبل سینٹر فار انڈومنٹ کنسلٹنسی (ایم بی آر جی سی ای سی) نے 9714 اسپورٹس کے ساتھ شراکت داری سے دبئی میں کھیلوں کی ایک نئی انڈومنٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد کھلاڑیوں کو کھیلوں کےمختلف مقابلوں میں ان کی شرکت کے ذریعے امدادی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دینا ہے۔ کھیلوں کی نئی انڈومنٹ شروع کرنے کے معاہدے پر ایم بی آر جی سی ای سی کی ڈائریکٹر زینب جمعہ التمیمی اور 9714 سپورٹس کے منیجنگ ڈائریکٹرأمل ماجد المهيري نے دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق ،کھیلوں کے مقابلوں اور 9714 سپورٹس کے زیر اہتمام سرگرمیوں میں کھلاڑیوں کی شرکت سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کچھ حصہ سپورٹس انڈومنٹ کے آغاز کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس اقدام سے کھیلوں کے مختلف شعبوں میں کمیونٹی کی ضروریات بشمول تعلیم ، صحت کی سہولیات ، طبی تحقیق اور دیگر کو پورا کیا جائے گا۔ محمد بن راشد گلوبل سینٹر فار انڈوومنٹ کنسلٹنسی نے حال ہی میں 9714 اسپورٹس کو اس کی جانب سے انڈوومنٹ کے قیام میں ا سکی کوششوں کے اعتراف میں دبئی انڈوومنٹ سائن دیا ہے۔ 2020 کے بعد سے ، 9714 اسپورٹس نے دبئی اسپورٹس کونسل کے تعاون سےکھیلوں کے کئی ایک مقابلوں کا اہتمام کیا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button