خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

محمد بن راشد نے محمد بن راشد المکتوم سولر پارک کے پانچویں مرحلے کے 300 میگاواٹ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کردیا

خلیج اردو: نائب صدر ، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے محمد بن راشد المکتوم سولر پارک کے 900 میگاواٹ کے پانچویں مرحلے کے 300 میگاواٹ (میگاواٹ) کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا ہے۔ دبئی الیکٹرک اینڈ واٹر اتھارٹی (ڈی ای ڈبلیو اے) کے ذریعہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پی) ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے ، سولر پارک دنیا کا سب سے بڑا سنگل سائٹ سولر پارک ہے جس کی مجموعی صلاحیت 2030 تک 5000 میگاواٹ ہوگی۔ سولر پارک کا منصوبہ دبئی کلین انرجی اسٹریٹیجی 2050 کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے ، جس کا مقصد 2050 تک صاف توانائی ذرائع سے دبئی کی مجموعی بجلی کی صلاحیت کا 75 فیصد فراہم کرنا ہے۔ پانچویں مرحلے کی سرمایہ کاری کا حجم2 ارب5کروڑ80لاکھ درہم ہے۔ دبئی کے نائب حکمران شیخ مکتوم بن محمد بن راشد آل مکتوم ، دبئی میڈیا کونسل کے چیئرمین شیخ احمد بن محمد بن راشد المکتوم ، دبئی سپریم کونسل آف انرجی کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید آل مکتوم اور ڈائریکٹر جنرل رائلز کورٹ آف دبئی محمد ابراہیم آل شیبانی بھی سائٹ کے دورے کے موقع پر شیخ محمد کے ہمراہ تھے۔ ڈی ای وی اے کے ایم ڈی اور سی ای او سعید محمد الطائر، دبئی سپریم کونسل آف انرجی کے بورڈ ممبران بشمول دبئی میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل داؤد الهاجري اور دیگر نے شیخ محمد کا سولر پارک آمد پر استقبال کیا۔ نومبر 2019 میں ، دیوا نے اے سی ڈبلیو اے پاور اینڈ گلف انویسٹمنٹ کارپوریشن کی زیر قیادت کنسورشیم کا اعلان کیا کہ وہ محمد بن راشد المکتوم سولر پارک کے پانچویں مرحلے کی تعمیر اور کام کرنے کے لیے آئی پی پی ماڈل پر مبنی فوٹو وولٹک (PV) سولر پینلز کا استعمال کرے گا۔ دیوا نے اس مرحلے کے لیے 1.6953 سینٹ فی کلو واٹ گھنٹہ حاصل کرکے عالمی ریکارڈ حاصل کیا۔ عزت مآب شیخ محمد بن راشد نے حتا میں ہوا کی توانائی کو استعمال کرتے ہوئے بجلی پیدا کرنے کی فزیبلٹی پروجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔ حتا میں ہوا کی طاقت بارے میں فیلڈ وزٹ اور دستیاب ابتدائی اعداد و شمار کی بنیاد پر دیوا اے نے تقریبا 28 میگاواٹ کی کل گنجائش والے ونڈ فارم کے مقام کی نشاندہی کی ہے اس موقع پر اطایر نے کہا کہ دیوا میں ، ہماری حکمت عملی اور منصوبے شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے وژن اور ہدایات کی رہنمائی کا نتیجہ ہیں جن کا مقصد پائیداری ، جدت اور سبز پائیدار معیشت کی طرف تبدیلی کو فروغ دینا ہے۔ونڈ پاور کا استعمال کرتے ہوئے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ دبئی میں صاف اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو متنوع بنانے کی ہماری کوششوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محمد بن راشد المکتوم سولر پارک کے پانچویں مرحلے کے 300 میگاواٹ کے پہلے مرحلے کے آغاز سے دیوا کی کل انرجی کی مجموعی صلاحیت 1310 میگاواٹ تک بڑھ گئی ہے۔ اس سے دبئی کے انرجی مکس میں صاف توانائی کا حصہ تقریبا 10 فیصد تک پہنچ گیا ہے ۔ الطایر نے اس بات پر زور دیا کہ دیوا کا بڑا منصوبہ نجی شعبے کے ساتھ تعاون اور نجی شعبے کے پاور پروڈیوسر (آئی پی پیز) ماڈل کا استعمال امارات کی معاشی ترقی میں معاون ہے۔ اے سی ڈبلیو اے پاور کے چیئرمین محمد ابونیان نے کہاکہ اے سی ڈبلیو اے پاور ، جو کہ ایک سعودی کمپنی ہے ، توانائی کی تبدیلی کو آگے بڑھانے کی عالمی کوششوں میں سب سے آگے ہے۔ محمد بن راشد المکتوم سولر پارک کے پانچویں مرحلے کے پہلے مرحلے کا آغاز بارہ ماہ سے بھی کم عرصے میں ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا ہے۔ جس سے دبئی میں سبز ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور جدید پائیدار حل کو اپنانے کی دیوا کی کوششوں کو تقویت ملی ہے۔ گلف انویسٹمنٹ کارپوریشن (جی آئی سی) کے سی ای او ابراہیم القاضی نے کہا کہ جی آئی سی دبئی الیکٹرک اینڈ واٹر اتھارٹی اور اے سی ڈبلیو اے پاور کے ساتھ مل کر محمد بن راشد المکتوم سولر پارک (فیز V) کی ترقی میں حصہ لینے پر خوش ہے۔ COVID-19 پھیلنے سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کے باوجود مقرر وقت سے پہلے منصوبے کو مکمل کیاگیا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button